حاجیوں آؤ شہنشاہ کا روزہ دیکھو۔۔۔۔۔۔۔۔
رسالہ :-شہنشاہ کون؟
مصنف:- اعلیحضرت امام احمد رضا خاں
امام احمد رضا علیہ الرحمہ کا ایک پر مغز رسالہ "فقہ شہنشاہ فان القلوب بید المحبوب بعطاء اللّٰہ'' ہے۔ یہ رسالہ ایک استفتاء کہ جواب ہے ۔ استفتاء کرنے والے سیّد محمد آصف صاحب ہے جنہوں نے ۲۸/ذی الحجہ۱۳۲۶ ھ کو حدائقِ بخشش" کے دو مصرعے پر تنقید کرتے ہوئے اعلحضرت سے سوال کیا۔۔ ایک مصرع تو وہی جو اوپر مذکور ہوا۔
حاجیوں آؤ شہنشاہ کا روزہ دیکھ
انہوں نے یہ لکھا کی اس مصرعہ میں لفظ شہنشاہ سرعا قابلِ ترمیم ہے۔ یعنی لفظ شہنشاہ کے بجاۓ میرے شاہ اگر استعمال کیا جائے تو ضرورت شعری بھی بر قرار رہے گی اور حدیث ممانعت پر بھی عمل ہو جائے گا۔ممانعت والی حدیث یہ ہے۔
ترجمہ :- روز قیامت اللّٰہ کے نزدیک ناموں میں سب سے زیادہ ذلیل و خوار وہ ہے جس نے اپنا نام ملک الملوک( شہنشاہ)رکھا۔
لہذا اس حدیث کے پیس نظر بندو میں سے کسی کو بھی شہنشاہ نہیں کہا جا سکتا۔
اِن دونوں باتوں کے جواب میں امام اہلسنت نے ایک مکمل رسالہ ہی تصنیف کر دیا۔
0 Comments